ایکوئٹی بروکریج

جے ایس گلوبل ایکویٹی کی سیلز اور ٹریڈنگ ٹیم ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خدمات کی وسیع رینج فراہم کرتی ہے۔ ہماری تجربہ کار ایکویٹی سیلز کی ٹیم نا صرف اپنی منفرد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت کلائنٹس کی سرمایہ کاری کو لاحق مارکیٹ کے اُتار چڑھاو کے خطرات اور ان کے سرمایہ کاری کے اہداف کو بخوبی سمجھتی ہے بلکہ ہمارےوسیع کلائنٹ بیس کو تحقیق کی بنیاد پر سرمایہ کاری کےمشورے ارو دیگرضروری خدمات انتہائی موٗثرطریقے سے فراہم کرتی ہے۔


ہماری ایکویٹی بروکریج خدمات کی نمایا خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :۔
  • پانچ ہزار سےزائد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مینیجمنٹ کرنا۔
  • کاروباری حجم کے لحاظ سے اسٹاک ایکسچینج کے 7 فیصد مارکیٹ شیئرز کے ساتھ تین بڑے بروکریج ہاوٗسز میں سے ایک ہے۔
  • غیرملکی فنڈز کی 20 فیصد سے زائد کاروبار کے حجم کی مینیجمنٹ۔
  • ہماری سیلز ٹیم 70 سے زائد ٹریڈرز پر مشتمل ہے۔
  • مارکیٹ کی معلومات۔ ( Real time ) فی الفور
  • گیٹ وے ٹیکنالوجی کی بدولت۔ (FIX) تیز ترین شیئرز کی خرید و فروخت کے سودوں پر عملدرآمد

: پروفیشنل سرمایہ کاروں کے لئے ہماری خدمات میں شامل ہیں
  • پیشہ ورانہ کلائنٹ سروسز اور کاروباری خدمات۔
  • کلائنٹ کے سودوں پر پی ایس ایکس فی الفور اور تیزترین عملدرآمد ۔
  • ایکویٹی سیلز ٹیم فراہم کرتی ہے ادارتی سرمایہ کاروں کو ریسرچ اور مارکیٹ کی معلومات، اورمعاونت کرتی ہے ان کو مارکیٹ کی معلومات تاکہ وہ سرمایہ کاری کا ایک بہتر فیصلہ کر سکیں۔
  • ٹریڈنگ سپورٹ صبح 8:30 سے شام 5:00 بجے تک فراہم کی جاتی ہے۔

:ہماری کامیابیاں شامل ہیں
  • بہترین بروکریج ہاوٗس۔ فوریکس ایف ایم اے پاکستان 2015
  • بہترین بروکریج ہاوٗس۔ منی مارکیٹ ایف ایم اے پاکستان 2015
  • بہترین بروکریج ہاوٗس۔ برائے سی ایف اے سوسائیٹی پاکستان 2015
  • بہترین ٹریڈررنراپ۔ برائے سی ایف اے سوسائیٹی پاکستان 2015
  • ایم اے پی کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ 2009 ۔2010
  • ایشیا منی بہترین سیلز ٹریڈر 2009
  • ایشیا منی مقامی بروکریج ہاؤس 2008 ۔ 2009
  • ایشیا منی سب سے بہترین فروخت اور ریسرچ ایگزیکیوشن 2008
  • سی ایف اے پاکستان، بہترین ایکوئٹی بروکریج ہاؤس 2005